بذریعہ انجینئر شہریارملک | 24 Sep, 2025
تفصیلات کے مطابق سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب کو ہوگا لیکن یہ پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔
سورج گرہن کا آغاز اکیس ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہوگا اور 22 ستمبر کو رات 12 بجکر 42 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔
علاوہ ازیں جزوی سورج گرہن کا اختتام رات 2 بجکر 55 منٹ پر ہوگا۔
لیکن پاکستان کے علاوہ پیسیفیک، اٹلانٹک، انٹارکٹیکا اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔