بذریعہ انجینئر شہریارملک | 24 Sep, 2025
ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے پاک بھارت جنگ سمیت دنیا کی سات جنگوں کو رکوانے میں کردار ادا کیا اور یہ سب ان ممالک کے قائدین سے براہِ راست بات چیت کے ذریعے ممکن ہوا، اقوام متحدہ کا اس میں کوئی کردار نہیں تھا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کو عالمی سطح پر ایک بار پھر عزت و وقار مل رہا ہے اور امریکا کے داخلی مسائل پر بھی قابو پایا جا رہا ہے۔ ٹرمپ نے سوال اٹھایا کہ "اقوام متحدہ کو بنانے کا مقصد کیا تھا؟" اور کہا کہ ادارہ اپنی استعداد کے مطابق کام نہیں کر رہا۔
امریکی صدر نے غزہ میں جنگ بندی پر بھی زور دیا اور کہا کہ حماس کو یرغمالیوں کو رہا کرنا ہوگا تاکہ امن قائم ہو سکے۔
ٹرمپ نے روس، چین، بھارت اور یورپ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ روس سے توانائی کی خریداری یوکرین جنگ کو ہوا دے رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر روس امن معاہدہ نہ کرے تو اس پر بھاری ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔
ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ سب کا خیال ہے کہ انہیں نوبیل امن انعام ملنا چاہیے۔