بذریعہ انجینئر شہریارملک | 24 Sep, 2025
خوش قسمتی سے ایک آسان طریقہ ہے جو آپ کو ہر بار بہترین نتیجہ دے سکتا ہے، چاہے آپ نرم، درمیانی یا مکمل اُبلے ہوئے انڈے پسند کرتے ہوں۔
انڈہ اُبالنے کا وقت کیوں اہم ہے؟
اُبالنے کا وقت انڈے کے ذائقے اور ساخت پر براہِ راست اثر ڈالتا ہے۔ کم وقت میں سفیدی نیم کچی اور زردی بالکل ڈھیلی رہ جاتی ہے، جبکہ زیادہ دیر اُبالنے پر انڈے کا ذائقہ بگڑ جاتا ہے اور زردی پر ہلکی سی سبز تہہ بھی بن سکتی ہے۔ لیکن اگر درست وقت پر پکایا جائے تو انڈے کی سفیدی مضبوط مگر نرم اور زردی آپ کی پسند کے مطابق کریمی یا مکمل جمی ہوئی ہوگی۔
نرم، درمیانے اور سخت اُبلے انڈوں کا وقت
نرم اُبلا انڈہ: 4 سے 6 منٹ (سفیدی جم جاتی ہے جبکہ زردی نرم رہتی ہے، جو ٹوسٹ یا رامن کےلیے بہترین ہے)۔
درمیانہ اُبلا انڈہ: 7 سے 9 منٹ (زردی ہلکی کریمی اور ذائقہ دار، سلاد وغیرہ میں بہترین)۔
سخت اُبلا انڈہ: 10 سے 12 منٹ (زردی مکمل جم جاتی ہے لیکن خشک نہیں ہوتی، سینڈوچ یا لنچ باکس کےلیے مثالی)۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ 12 منٹ سے زیادہ انڈہ اُبالنے پر زردی سبز مائل ہوسکتی ہے جو نہ صرف بدذائقہ لگتی ہے بلکہ دیکھنے میں بھی اچھی نہیں لگتی۔